کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
برازیل کی سپریم کورٹ نے بھی صدر کی طرف سے سینیٹ میں ان کے مواخذے کو روکنے کی درخواست خارج کر دیا تھا۔
برازیل کی سینیٹ نے صدر ڈلما روسیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی ہے جس کے بعد وہ منصب صدارت سے معطل ہو گئی ہیں۔
22 گھنٹوں تک ایوان
میں جاری رہنے والی بحث کے بعد جمعرات کو اس تحریک پر رائے شماری ہوئی جس کے حق میں 55 اور مخالفت میں 22 ووٹ آئے۔
یوں صدر ڈلما کے خلاف 2014ء میں بجٹ خسارے کو غیر قانونی طور پر چھپا کر اپنی انتخابی مہم میں اس سے فائدہ اٹھانے کے الزام میں مقدہ چلایا جا سکے گا۔
تحریک کے منظور ہونے سے صدر ڈلما کی جگہ نائب صدر مچل تمر ان کی جگہ عبوری طور پر یہ منصب سنبھالیں گے۔
ایوان زیریں پہلے ہی یہ تحریک منظور کر چکا ہے۔
اس دوران صدر کے حامی اور مخالفین بھی سینیٹ کے باہر جمع ہیں اور یہاں صورتحال میں خاصا تناؤ دیکھا جا رہا ہے۔